ہیوال: پی ٹی آئی قائدین سمیت 130 نظر بند، سمندری سے قافلے فیصل آباد پہنچ گئے 


ساہیوال؍ سمندری /بھیرہ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران)  جیل بھر و تحریک میں پی ٹی آئی کے ساہیوال سے گرفتار قائدین سمیت  130گرفتارکارکن  3ایم پی او کے تحت نظر بند ٗ  15قائدین 30روز کیلئے لودھراں جیل اور 115  سنٹرل جیل ساہیوال میں 2روز کیلئے نظربند کئے گئے ہیں۔   تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال کی طرف سے 3ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ان میں سے 15قائدین کو  سابق ایم این اے رائے مرتضیٰ اقبال ٗمیاں انوارالحق رامے ٗسابق ایم پی اے میجر ریٹائرڈ غلام سرور ٗامیدوار این اے142چوہدری آصف علی ٗ  چوہدری علی محمد شکور ٗ رائے محمد اقبال ،  محمد مظفر شاہ کھگہ ایڈووکیٹ ٗ  ارشاد حسین کاٹھیا  ٗمیاں سجاد ناصر   ٗرضوان مظفرشاہ ٗ رانا تنویر،  شبر مصطفی ٗمحمد یار ڈمرا ٗ شہباز خاں مردانہ اور احمد  صفدر خان کو 30روز کیلئے  لودھراں جیل منتقل جبکہ دیگر گرفتار 115 کارکنان کو  2روز کیلئے سنٹرل جیل ساہیوال میں نظر بند کیاگیا۔ سنٹرل جیل ساہیوال میں نظر بند کارکنان میں محمد عرفان ٗ  بلال حسن ٗ  شیخ محمد ٗ  احسن علی   ٗزاہد رسول ٗامانت علی   ٗنوید احمد ٗذوالفقار علی،  فیصل بلال ٗ  رانا سرور   ٗحق نواز  ٗمحمد ارشاد  ٗشاہد عباس   ٗعابد حسین ٗ مظہر حسین ٗ مقصود احمد   ٗنوید اشرف   ٗسید علی رضا شاہ   ٗسید شاکر حسین شاہ ٗ  رانا محمد مزمل   ٗمحمد ظہیر عباس   ٗمحمد اسماعیل   ٗعلی شیر   ٗمحمد  رفیق ٗ  اعجاز احمد   ٗعمیش حسن ٗمنیر علی ٗمحمد شعبان ٗ خالد حسین ٗغلام قادر ٗمحمد وقاص ٗنذیر احمد ٗاﷲ رکھا ٗظہور احمد ٗنواز حسین ٗ  محمد نوا ز   ٗذوالفقار   ٗصدی احمد ٗمحمد سلیم   ٗپائل محمد   ٗبابر یاسین   ٗعبدالجبار   ٗمحمد شہباز، اقبال حسین ٗ  محمدی   یونس ٗاحمد حسین ٗعمردراز ٗنیامت مسیح ٗرانا اصغر حسین ٗ الفرید گل ٗفیصل شاہ شیرازی ٗسید احمد حسن ٗغلام مرتضیٰ ٗمحمد ناصر ٗ ریاض احمد ٗمحمد عمران مصطفی ٗاﷲ بخش ٗمحمد بازال بھٹی ٗمحمد زبیر ٗمحمد افراز ٗاسرار احمد ٗقاسم سلامت ٗمحمد ریحان حمید ٗملک شفیق انجم ٗعثمان صابر ٗعبدالحق ٗسید حسن رضا شیرازی ٗرانا طاہرحسین بابر ٗتنویر خان المعروف کتڑا ٗمحمد حسین ٗحیدر علی ٗمحمد  نعیم ٗمحمداحسن ٗحاجی محمد عمر ٗ ظہیر عبا س ٗ رحمان ٗمرزا سعد حبیب ٗشہزاد علی ٗ رفعت علیم ٗمحمد وسیم حفیظ ٗمحمد حذیفہ ٗبابر علی ٗحامد سہیل ٗمحمد  عثمان ٗ   قاسم علی شہزاد ٗ  ساجد علی   ٗمحمد اویس ٗ  شہزاد علی  ٗمحمد  سلیم   ٗمحمد شکیل ٗ  رضا فاروق    ٗغلام محی الدین   ٗثاقب ریاض ٗ  شکیل احمد ٗ  فضل کریم    ٗشاہد نوید  ٗغلام مصطفی ٗ  شکو راحمد ٗ   ناصرعلی ٗ  وسیم خاں ٗ  بہاول ٗفاروق ارشد   ٗمختار احمد ٗ  رانا مبشر شعیب   ٗرائو کلیم اﷲ ٗ محمد سعید   ٗریاض احمد ٗ  محمد علیم عامر ٗمحمدارشاد   ٗجاوید اقبال   ٗمراد   ٗسرفراز علی ڈوگر    ٗاسرار احمد خان ٗ  کامران احمد خان اور محمد آفتاب احمد شامل ہیں ۔  تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں کے قافلے جیل بھرو تحریک  میں گرفتاری دینے کیلئے  فیصل آباد پہنچ گئے۔ سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد ،  سابق ایم پی اے چوہدری عادل پرویز،  چوہدری ندیم ضیاء سمیت دیگر قائدین پی ٹی آئی گرفتاری دینے کیلئے جلوسوں کے ہمراہ فیصل آباد کیلئے روانہ ہوئے۔ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد قافلوں میں شامل تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ  عمران خاںکے حق میں  اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔ تحریک انصاف کے امیدواروں کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا کے حکم پر 30 دن کے لئے 3(1) ایم پی او کے تحت مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 سے امیدوار پیر فاروق بہائو الحق شاہ، سجاد حیدر گوندل اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 72 کے امیدوار حسن انعام پراچہ اور رانا حامد نواز ایڈووکیٹ کو راجن پور جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پیر گروپ کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین نے کہا ہے کہ قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم آخری دم تک عمران خان کا ساتھ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...