راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا روڈ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹا قتل کرد یئے اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق محمد ریاست اپنے بیٹے خضر محمودکے ساتھ گاڑی پر جارہا تھا کہ گرجا روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے سی پی اوراولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے دوہرے قتل کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈ سٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیاپولیس ترجمان کے مطابق مقتولین گرجا کے علاقہ کے رہائشی ہیںجبکہ واقعہ سابقہ دشمنی پر پیش آیا۔