واربرٹن(نامہ نگار) ڈاکخانہ واربرٹن کا عملہ غائب ،صرف ڈاکیہ دفتری نظام چلانے لگا، ڈاک کا نظام بری طرح متاثر جبکہ پنشنرز سارا دن خوار ہو کر خالی ہاتھ گھروں کو واپس جانے پر مجبور ہو چکے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاک خانہ واربرٹن کا گزشتہ کئی دنوں سے پوسٹ ماسٹر سمیت عملہ غائب ہے صرف ایک ڈاکیہ ڈاکخانے کا سارا نظام چلا رہا ہے جس کی وجہ سے دفتری نظام بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں جبکہ ڈاکخانے میںعارضی طور پر دیہاتوں میں ڈاک تقسیم کرنیوالے ملازمین بھی گزشتہ کئی مہینوں سے اعزازیہ سے محروم ہیں،ڈاکخانہ کا سارا نظام سنبھالنے والے پوسٹ مین نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ پوسٹ ماسٹر طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے چھٹی پر ہیں، عوامی سماجی حلقوں نے پوسٹ ماسٹر سمیت عملہ کی دفتری اوقات میں حاضری کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکخانہ واربرٹن کا عملہ غائب ‘ دفتری نظام متاثر ‘ شہری پریشان
Mar 02, 2023