حکمران آپس میں اقتدارکی جنگ لڑرہے ہیں :چوہدری طارق


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر تعلقات عامہ وامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 140 چوہدری طارق محمود گجر نے کہا ہے کہ ہمارا منشور قرآن و سنت کی بالادستی، کشمیر کی آزادی، آبی وسائل کی دستیابی، کسان و مزدور کی خوشحالی، صحت و صفائی کی بہتری سمیت ملکی سیاست کو اسلامی زریں اصولوں کے مطابق استوار کرنا ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری طارق محمود گجر نے کہا کہ عوام غربت مہنگائی لاقانونیت کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ حکمران آپس میں اقتدارکی جنگ لڑکے پاکستان کو معاشی و سیاسی استحکام سے دو چار کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن