پتوکی(نمائندہ نوائے وقت) سابق صوبائی وزیر سردار محمد آصف نکئی،سابق ایم پی اے سردار محمد پرویز نکئی مرحوم ،سابق تحصیل ناظم سردار محمد عاطف نکئی کے والد ممبر قومی اسمبلی اور ضلعی صدر تحریک انصاف سردار طالب حسن نکئی کے سسرسابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عارف نکئی کی سالانہ برسی کا پروگرام گزشتہ روز نواحی گائوں واں آدھن میں منعقد ہوا جس میں تلاوت قرآن پاک کے بعد نعت رسول مقبول ؐ اور علماء نے خطاب کیا مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
سردار محمد عارف نکئی کے ایصال ثواب کیلئے سالانہ برسی کا تقریب
Mar 02, 2023