عمران خان سچے لیڈر ‘ حق کی جنگ لڑرہے ہیں :اسلم خان شیروانی 


بھکھی (نامہ نگار) تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے صدر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کی چوری بچانے کیلئے توشہ خانہ کاپاٹ عوام کو پڑھانے کی ناکام کوشش کررہی ہیں، اربوں روپے بیرون ممالک کیسے گئے پورا ٹبر آج تک جواب دے نہیں پایا،عمران خان پر الزام تراشی کر کے یہ اپنا دامن چھپا نہیں سکتے قوم آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے ان کا کڑا احتساب کرے گی، عمران خان سچے لیڈر ہیں وہ حق سچ کی جنگ بین الاقوامی قوتوں کے غلاموں سے لڑرہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن