ہمارا مطالبہ عام انتخابات کا فوری انعقاد ہے : عمر آفتاب ڈھلوں 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی صدر وسابق ممبر پنجاب اسمبلی عمر آفتاب ڈھلوں ایڈووکیٹ اور ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں عمران خان کی کال پر لاکھوں نوجوان گرفتاری دینے کیلئے تیار اور پارٹی قیادت کی ہدایات کے منتظر ہیں، ہمارا مطالبہ عام انتخابات کا فوری انعقاد ہے تاکہ قوم اپنی قیادت چن سکے، ہماری منزل روشن پاکستان جس کی خاطر ہماری جدوجہد رنگ لارہی ہے اور ہر باشعور پاکستانی عمران خان کی اس تحریک میں برابر کا شریک ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنماؤں نے کہا کہ قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے مراعات یافتہ طبقات سے مراعات واپس لی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...