ملک میں نظام مصطفیٰ ؐ کا نفاذ انتہائی ضروری ہے:ڈاکٹر جاوید اختر 

Mar 02, 2023


بھوئے آصل + جمبر (نامہ نگاران ) ملک میں نظام مصطفیٰ ؐ کا نفاذ انتہائی ضروری ہے۔ آج معاشرے میں پائی جانے والی بے راہ روی، فحاشی وعریانی اسلامی تعلیمات سے روگردانی کا نتیجہ ہے۔ اگر ہم ملک میں امن و امان اور اسلامی اقدار کا فروغ چاہتے ہیں تو ہمیں اپنا تعلق مکین گنبد خضریٰ سے مضبوط کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نورانی نے جے یو پی کوٹ رادہاکشن کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میاں اسماعیل نقشبندی، علامہ محمد احمد برکاتی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر میاں عبدالمنان سلطانی حافظ محمد اقبال حافظ اشتیاق احمد قاری مشتاق ربانی حافظ سجاد احمد بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں