شہری دفاع ملک کا اندرونی دفاع ہوتا ہے:فیاض موہل

Mar 02, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر  سول ڈیفنس فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ آفات اور بحرانوں کے دوران بے گھر افراد کے لئے انتظامات اور وبائی امراض کے خلاف جنگ میں رضاکاروں کا اہم کردار ہے، شہری دفاع ملک کا اندرونی دفاع ہوتا ہے جس کو مضبوط بنا کر ہم اپنے ملک کی معیشت وترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں، شہری دفاع کی تربیت سے شہری ہنگامی حالات سے بطریق احسن نمٹنے کی صلاحیت حاصل کرسکتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے شہری دفاع کے عالم دن کے موقع پر پوسٹ گریجویٹ کالج پسرور روڈ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے کیاتقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ڈاکٹر ماریہ جاوید، سول ڈیفنس آفیسر سید سیف اللہ، فنانس سیکرٹری بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن پاکستان سجاد مسعود چشتی، پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج ڈاکٹر نذیر احمد، ایڈیشنل چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع میاں محمد اکرام، انفارمیشن آفیسر منور حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

مزیدخبریں