عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا.

 سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چئیرمن تحریک انصاف عمران خان سیاسی محاذ پر سرگرم،عمران خان نے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کیلئے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا اجلاس آج سہہ پہر عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں منعقد ہوگا، اجلاس میں 4 مارچ سے شروع ہونے والی انتخابی مہم کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے ٹکٹس کو فائنل کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان موجودہ ہوشربا مہنگائی اور بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات دیں گے، اجلاس میں جیل بھرو تحریک کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کی جلد از جلد ضمانتیں کروانے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن