سونے کی نئی قیمت , تاریخی اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 9400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 9400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8058 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 9400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8058 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 01 ڈالر کی کمی سے 1836 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن