تاریخ کا طویل ترین عرب خلائی مشن لانچ کردیا گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی تاریخی ’خلا میں سب سے طویل عرب مشن‘کے لیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوئے۔کریو 6 مشن خلا میں بھیجنے کے لیے لانچ کردیاگیا۔اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کی مدد سے کمپنی کا ڈریگن اینڈیور خلائی جہاز فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا۔ خلائی جہاز چار خلابازوں کو لے کر جا رہا ہے جن میں متحدہ عرب امارات کے سلطان النیادی، ناسا کے اسٹیفن بوون اور وارن ’وڈی‘ ہوبرگ اور روسی خلاباز آندرے فیڈیایف شامل ہیں۔خلاباز چھ ماہ کے قیام کے لیے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ہوں گے، جہاں وہ ’ کم زمین کے مدار سے باہر انسانی تلاش کے لیے تیار کرنے اور زمین پر زندگی کو فائدہ پہنچانے‘ میں مدد کے لیے مختلف تحقیقی منصوبے کریں گے۔
تاریخ کا طویل ترین عرب خلائی مشن لانچ کردیا گیا
Mar 02, 2023 | 19:26