پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نکاح کے بعد خوشحال زندگی کا نسخہ بتادیا۔پاکستان سپر لیگ کے دوران ایک انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی سے شادی کے بعد کی زندگی کے حوالے سے سوال کیا۔اس موقع پر انہوں نے مذاقاً کہا کہ میں نے اپنے ہاتھ کھڑے کردیے، اس کا جواب نہیں دے سکتا۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہیپی وائف، ہیپی لائف‘۔پاکستان سپر لیگ سے متعلق بات کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا کہ راشد خا ن کے آنے سے ہماری ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بطور کپتان آپ کو صرف کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں کا نہیں سوچنا ہوتا بلکہ بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کے بارے میں بھی سوچنا ہوتا ہے کہ وہ کیسے آگے آئیں گے اور پرفارم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ایک جیسا رہوں۔
شاہین شاہ آفریدی نے نکاح کے بعد خوشحال زندگی کا نسخہ بتادیا
Mar 02, 2023 | 23:47