تحریر !! جاوید اقبال بٹ مدینہ منورہ
مسلم لیگ ن کی اتحادی مجوزہ حکومت ایک نئے عظم ،نئے عہد، اور نئے منشور کے ساتھ عوامی مسائل اور امور سلطنت کے مسائل کے حل کے لئے نئی مجوزہ کابینہ میں نامزد وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو حلف اٹھانے کے بعد تشکیل پائے گی۔ جس میں ممکنہ طور سینٹر محمد اسحاق ڈار جو چار دفعہ پاکستان کے وزیر خزانہ رہ چکے ھیں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ھوئے اس دفعہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی مشاورت اور حتمی فیصلے میں نئی کابینہ میں ملک کے وسیع تر مفاد اور تناظر میں وزیر خارجہ کا قلمدان ممکنہ طور محمد اسحاق ڈار کو تفویض کر سکتے ھیں کیونکہ ایک تو دنیا میں سوفٹ امیج کہ لئے دھیمے مزاج ذہین تجربہ کار شخصیت اور پراعتماد شخصیت جو سب خوبیاں اسحاق ڈار میں موجود ھیں ،، ملک کی معاشی صورتحال کی مکمل آگاہی اور دوست ممالک جن میں چین سمیت خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب سے خصوصی تعلق اور ھم آہنگی کے ساتھ خارجہ امور کے علاوہ معاشی امور پر بھی بہترین حکمت عملی سے دنیا بھر کے مالیاتی اداروں کے ساتھ بھی اسحاق ڈار کا بہترین تال میل ھے۔ مزید براں محمد اسحاق ڈار مسلم لیگ ن اوررسیز انٹرنیشنل افیئر کی تنظیموں کے صدر بھی ھیں جو دنیا بھر میں 36 سے ممالک میں فعال تنظیمیں اور پاکستان کا سوفٹ امیج اور ملک اور پارٹی کی ترویج اشاعت میں بھرپور کردار ادا کررھی ھیں اور ان سب سے بھی اسحاق ڈار صاحب کا مکمل رابطہ اور سرپرستی ھے۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار کے معاون سینئر نائب صدر پاکستان اورسیز انٹرنیشنل افیئرکے سلجھے ماہر قانون اور سیاسی امور کے ماھر بیرسٹر امجد ملک کو خصوصی مشیر برائے وزیر اعظم سمندر پاراورسیز پاکستانی بنا دیا جائے تو اس سے ایک ایسامربوط سسٹمبنے گا جو معاشی طور اور خارجہ امور میں ملک میں سرمایہ کاری کے لئے اور بیرون ممالک کے انویسٹر اور کمپنیوں کو صنعت و تجارت کہ لئے مائل کر سکیں پاکستانیوں کے مسائل اور پاکستان میں ان کی بے پناہ صلاحیتیوں سے تکینکی اور مالی طور پر استفادہ ھوگا۔
محمد اسحاق ڈار کا ماھر معیشت ھونے کے ساتھ وزیزخارجہ کے قلمدان سے بہت سی جہتوں اور شعبہ جات میں جدت آئے گی اور دوست ممالک اور دنیا سے مضبوط تعلقات میں سرمایہ کاری اور افرادی قوت بھجوانے سے مضبوط تعلق ھوتا ھے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دنیا بھر پھیلی مسلم لیگ ن اورسیز تنظیمیں اس کو ترویج و اشاعت میں ساتھ مکمل ربط اور تال میل رھے گا
بلکہ مختلف سیکٹر کو پاکستان سے مختلف شعبہ جات سے امپورٹ کہ لئے نمائش کا انتظام بھی ھوگا۔
کیونکہ اسوقت پاکستان کو معاشی طور مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ھے اور اس کہ لئے تمام چینل استعمال ھوکر ملک سے افرادی قوت کہ لئے بھی مختلف ممالک سے معائدے کر کے ان کے لئے روزگار کہ مواقع بھی ھوں۔ اورخلیجی ممالک اور دوست ممالک سے بہت بڑی سرمایہ کار بہترین سفارت کاری اور وزیر خارجہ کی حیثیت سے محمد اسحاق ڈار اس کو بہتر طریقے سے نبھا سکیں گئے اب قائد میاں محمد نواز شریف بھی امید ھے اسی تناظر پر سوچ رھے ھوں گئے اور یہی اسوقت حالات کے مطابق محمد اسحاق ڈار کی صلاحیتیوں سے ملک میں نئے دور کا اغاز ھوگا اور بہترین سفارت کاری بھی ھوگی اور دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج پھیلے گی اور سب کہ ساتھ سب کے ملکر خارجہ پالیسی میں ہمسائیہ ممالک سمیت ایک نئے دور کا اغاز ھوگا اوورسیز پاکستانی اس معاملے میں مزید خود انحصاری اور ملک میں سرمایہ کار کے اچھے ماحول میں پیش پیش ھوں گے۔