گلوبل وارمنگ اور ہماری ذمہ داریاں 

Mar 02, 2024


مضمون نگار: رانا ضیاءجاوید جوئیہ 
جب کسی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھتی ہے اور اس پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے تو ہم میں سے زیادہ تر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ شاید کسی ایک کی غیر ذمہ داری جیسے سگریٹ وغیرہ پھینکنے سے یہ آگ بھڑک اٹھی ہے حالانکہ آگ بھڑکنے کے لئے دیگر عوامل جیسا کہ زیادہ بڑھا ہوا درجہ حرارت یا پتوں' گھاس پھونس اور درختوں کا سوکھا ہونا ہم نظر انداز کر دیتے ہیں بالکل اسی طرح سیلاب کو بھی کسی ایک فیکٹر کا رزلٹ سمجھ کر دوسرے فیکٹرز جیسے گلیشیرز کا پگھلنا وغیرہ ہم نظر انداز کر بیٹھتے ہیں آج اس دنیا میں اپنی بقا کے لئے بنی نوع انسان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں ان چیلنجز میں سے ایک بہت بڑا چیلنج بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ ہے جو ہر روز خطرناک ترین صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے ۔
قارئین گرامی! گلوبل وارمنگ کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن ایک بڑی وجہ ہماری طرف سے مختلف قدرتی عوامل کا توازن بگاڑنا ہے جیسا کہ ہم مسلسل درخت کاٹتے جا رہے ہیں لیکن ان میں اضافہ نہی کر پا رہے گلوبل وارمنگ کے نقصانات تو بہت ہی زیادہ ہیں اور ایسے ہیں کہ جن کا شاید ابھی ہم تصور بھی نہیں کر پا رہے آپ نے دیکھا ہو گا کہ افریقہ جو اپنی گرمی کی وجہ سے پریشان کن تھا اب وہاں سردیاں پریشانی کا سبب بن رہی ہیں اسی طرح روس جو گلیشیرز اور شدید ترین سردی کی وجہ سے مشہور تھا اب وہاں گرمیاں اپنا زور دکھا رہی ہیں اسی طرح پوری دنیا میں ٹمپریچر اور موسم تبدیل ہوتا جا رہا ہے جس سے ہماری بقا کو خطرات لاحق ہوتے جا رہے ہیں اور اسی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے نت نئی مختلف النوع بیماریاں پھیل رہی ہیں ابھی ہم اس کے نقصانات کا جائزہ لینے سے زیادہ یہ ڈسکس کر رہے ہیں کہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کو ممکنہ حد تک کم از کم حد تک محدود کرنے کے حوالے سے ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں؟ سب سے پہلے تو ہمیں آج یہ عہد کرنا چاہئے کہ اول تو ہم درخت کاٹیں گے ہی نہی لیکن اگر کاٹنا ناگزیر ہوا تو اسے اسوقت تک نہیں کاٹیں گے جب تک ہم اس کے بدل کے طور پر کم از کم 3 درخت نہی لگا دیتے۔اسی حوالے سے موقر روزنامہ نوائے وقت کی وساطت سے ارباب اختیار کے لئے ایک تجویز ہے کہ یونیورسٹیز ' کالجز حتی کہ سکولز کی سطح پر بھی ہر طالبعلم کے لئے 5 درخت لگانا لازمی قرار دیا جائے اس کی ڈگری کے لئے اور جب تک وہ 5 درخت نہ لگائے اسوقت تک اسے ڈگری نہ دی جائے 
اسی طرح کسانوں کو کھادوں ' زرعی آلات اور ٹیوب ویلز کی بجلی وغیرہ کے لئے جو سبسڈی دی جاتی ہے اس کے لئے حکومت کی طرف سے یہ ضروری قرار دیا جائے کہ سبسڈی صرف اس کسان کو دی جائے گی جو ہر سال کم از کم 20 نئے درخت لگائے گا اسی طرع شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو اتنا موثر ترین بنا دیا جائے کہ لوگ کاروں کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا پسند کریں تاکہ فضائی آلودگی کچھ کم ہو سکے صنعتوں کے لئے اجازت نامہ دینے سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صنعتکار فضائی آلودگی کم کرنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ فطرت کے توازن کو مزید بگاڑ سے بچانے کے لئے ہمیں ہر سطح پر اس کے لیول کے مطابق ایک مکمل سبجیکٹ گلوبل وارمنگ کے حوالے سے متعارف کروانا چاہئے تاکہ طالبعلموں میں گلوبل وارمنگ کی وجوہات اس کے ممکنہ نقصانات اور اس سے بچاو کے حوالے سے انسان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے احساس پیدا ہو سکے لیکن ان سب کے ساتھ ساتھ بلا شک و شبہ سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ تمام میڈیا ' سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر ایک مسلسل اور زبردست کمپین شروع کی جائے گلوبل وارمنگ کے حوالے سے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں بھی اس زمین پر زندگی گزار سکیں۔

مزیدخبریں