شمالی بولیویا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

شمالی بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہوگئے۔

بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آگئی، کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، بھپرے ریلوں میں 350 مکانات بہہ گئے جبکہ مختلف حادثات میں 42 افراد ہلاک اور 31 ہزار خاندان متاثر ہوئے۔

حکام نے کشتیوں کی مدد سے شہریوں کو نکالا شروع کردیا ہے دوسری جانب شدید بارشوں سے انڈونیشیا کا تین کروڑ آبادی کا شہر جکارتہ زیر آب آگیا، سڑکیں پانی پانی ہو گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے

ای پیپر دی نیشن