ٍرانا فرحان اسلم
ranafarhan.reporter@gmail.com
اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سولہویںقومی اسمبلی کا قیام عمل میں آگیاافتتاحی سیشن کے بعد قومی اسمبلی کی رونقیں بحال ہوگئیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں 302اراکین نے حلف اٹھایا اور رول پر دستخط کئے قومی اسمبلی کے افتتاحی سیشن کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر معمولی انتظامات دیکھنے میں آئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے شاہراہ دستورپر گاڑیوں کی لمبی قطاریںلگی رہیں جس کی وجہ سے سڑک بلاک رہی پارلیمنٹ ہاؤس کی راہ داریاں بھی اراکین کے اہلخانہ اوروزیٹرز سے کھچا کھچ بھری رہیں مہمانوں کی گیلریز میںوزیراعلی پنجاب مریم نواز ،آصفہ بھٹو اورنومنتخب اراکین کے اہلخانہ خصوصی طور پر موجود رہے نواز شریف کے رول سائن کرتے وقت مریم نواز مہمانوں کی گیلری میں کھڑے ہو کردیگر کے ہمراہ شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگاتی رہیںقومی اسمبلی کے داخلی راستے پر میڈیا نمائندگان اور سیاسی جماعتوں کے حامیوں کا رش موجود رہا قومی اسمبلی افتتاحی سیشن کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے نواز شریف، شہباز شریف ،آصف علی زرداری ،حمزہ شہبازرول پر دستخط کرنے بعد ایوان سے چلے گئے پہلے روز ہی ایوان میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی پوزیشن واضح ہو گئی، حکومتی اتحاد میں 208جبکہ اپوزیشن میں93ارکان شامل ہیںسنی اتحاد کونسل ، جے یو آئی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )نے اپوزیشن کی نشستیں سنبھال لیں، 336رکنی ایوان میں 302ارکان نے حلف اٹھا لیاالیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد کچھ مزید ارکان نے حلف اٹھائیں گے تاہم مخصوص نشستوں کا تعین ہونا باقی ہے الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کر دی جس کے مطابق مسلم لیگ ن کو 108، پی پی پی 68، ایم کیو ایم 22،پاکستان مسلم لیگ (ق)5، مسلم لیگ ضیا ایک، بلوچستان عوامی پارٹی ایک، استحکام پاکستان پارٹی 4، آزاد ارکان 8، (ٹوٹل)208 جبکہ سنی اتحاد کونسل 81، جے یو آئی 8، متحدہ وحدت المسلمین 1، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی 1،نیشنل پارٹی 1، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )1ٹوٹل 93ارکان شامل ہیںقائد ایوان (وزیر اعظم )کے انتخاب کیلئے 169ووٹ درکار ہوں گے جبکہ مسلم لیگ اور اتحادیوں کے پاس باآسانی 200سے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہے قومی اسمبلی کے اجلاس کے پہلے رو زاراکین قومی اسمبلی کے حلف اٹھانے سے قبل اور حلف اٹھانے کے بعد شدید نعرے بازی ہوئی ایوان مچھلی منڈی بنارہاسنی اتحاد کونسل کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے آ کر احتجاج کیا افتتاحی اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت سوا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوااجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر نعت رسول مقبول ؐپیش کی گئی سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے سپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیااور پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت چاہی جس پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز ااشرف نے انہیں متنبہ کیا کہ پہلے حلف لیں گے ایوان کا رکن بن جائیں پھر بات ہوگی اسپیکر راجا پرویز اشرف نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا تاہم اس دوران ایوان میں شدید شور شرابا رہا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے برہمی کااظہار کیاحلف لینے کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ رکن اسمبلی بننے کیلئے پہلے دستخط کر لیں پھر بات کریں گے حلف لینے والوں میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، خورشید شاہ، سردار ایاز صادق اور دیگر نو منتخب اراکین شامل ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب، بیرسٹرگوہر،علی محمد خان نے بھی حلف اٹھا لیا، استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان کو دستخط کرنے کیلئے بلایا گیا تو سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے گئے لیگی اراکین کی جانب سے بھی نوازشریف کی آمد پرشیر آیا شیر آیاکے نعرے لگائے مہمانوں کی گیلری میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود رہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے ڈائس کے سامنے جمع ہونے پر مسلم لیگی ارکان نے قائد ایوان کے ڈیسک کے سامنے حصار بنا لیا، نواز شریف کی کرسی کے اطراف جمع ہو کر نعرے لگاتے رہے اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ہاؤس آرڈر میں کرنے کی بار بار ہدایت کی عامر ڈوگر نے حلف پر دستخط کرنے کے بعد قیدی نمبر 804 کے نعرے لگائے، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا جمشید دستی نے اسپیکر ڈائس کے سامنے آکر نواز شریف چور چورکے نعرے لگائے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ہدایت کی کہ گیلری سے کوئی نعرہ بازی نہیں کرے گا ورنہ میں ان کو باہر نکال دوں گاگیلری میں نعرے لگانے والے نوجوان کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ایوان سے باہر نکال دیان لیگی ارکان مسلسل ''گھڑی چور، گھڑی چور'' کے نعرے لگاتے رہے بلاول بھٹو نے ایوان میں مولانا فضل الرحمن،اخترمینگل اور مختلف ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کی آصف علی زرداری کے حلف پر دستخط کے دوران آصفہ بھٹو نے نعرے بازی کی، بلاول بھٹو زرداری نے رول پر دستخط کیے تو ایوان میں جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے آصفہ بھٹو نے نعرہ لگایا ''بی بی کا بیٹا زندہ باد''۔رول پر دستخط کے بعد بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر لہرائی جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفور حیدری ، ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ، سربراہ بی اے پی خالد مگسی، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے رول آف ممبر پر دستخط کر دیے سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ماسک پہن کراحتجاج کیا ایک رکن نے نواز شریف کی طرف ماسک اچھال دیاماسک شہباز شریف کے کندھے سے ٹکرایاجسے امیر مقام نے کیچ کر لیانواز شریف کی طرف اچھالا گیا ماسک بانی پی ٹی آئی کے چہرے سے مماثلت والا تھااجلاس میں حلف کی کارروائی سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف ایوان میں پہنچے، نواز شریف کے آتے ہی ایوان نعروں سے گونج اٹھانواز شریف نے آصف زرداری سے ان کی نشست پر جا کر ہاتھ ملایابلاول بھٹو زرداری کے ایوان میں پہنچنے پر ارکان نے تالیاں بجا کر استقبال کیاارکانِ پارلیمنٹ کی بڑی تعداد نے بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا بلاول نے ایوان میں لیگی رہنماء عطاء اللہ تارڑ سے بھی مصافحہ کیا۔
302ارکان کا ملک و قوم اور پارلیمان سے وفاداری کا حلف
Mar 02, 2024