کابل ( نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے پانچ صوبوں (بلخ، جوزجان، فاریاب، ہرات اور بادغیس) میں شدید بارشوں اور برفباری کے بعد کئی لوگوں کے مال مویشیوں کے ہلاکت ہونے کی اطلاعات، وزیراعظم کی جانب سے فوری طور پر پچاس ملین افغانی کی منظوری دے دی گئی ہے ، جبکہ ضرورت کی وقت پر مزید امداد مہیا کی جائے گی۔ وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کی زیر صدارت ایک ہنگامی اور خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔جلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ صوبوں کے گورنرز کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی جائیگی، جس میں آرمی ، پولیس ، اور دیگر اداروں کے نمائندے ہوں گے، کمیٹیاں مذکورہ صوبوں میں لوگوں کو سردی سے بچانے کے اقدام کرینگی، گھروں تک کھانے پینے اور ایندھن کی اشیاء پہنچائیں گی۔
افغانستان، پانچ صوبوں میں بارش، برفباری سے ہلاکتیں،امداد کا اعلان
Mar 02, 2024