لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان شوگر ملز ایسوایشن (پنجاب زون)نے گنے کے شیرہ کے برآمد کے اوپر 50 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی شدید مخالفت کی ہے۔ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اس امر کا اظہار گزشتہ روز کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں نان ڈسٹلری شوگر ملز نے شرکت کی۔ ترجمان نے کہا کہ بعض حلقے جو گنے کے شیرہ کے برآمد کے اوپر 50 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی تجویز دے رہے ہیں ہم اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ 50 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے سے ناصرف شوگر انڈسٹری نقصان کا سامنا کرے گی۔