لاہور(لیڈی رپورٹر) ملائشیا کی اسلامی تحریک کے ایک وفد نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی رہنماؤں سے ملاقات کی اور اسلامی تحریکوں کے عالمی کردار اور امت مسلمہ کے مسائل میں ان کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے وفد سے ملاقات میں اسلامی ممالک میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ثمینہ سعید بھی موجود تھیں۔