لاہور(خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیواور ریلیف سرگرمیوں کا آغازکردیا۔ گوادر، سربندر، ضلع کھیچ،جیونی،مکران کے ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ متاثرین کو تیارکھانا، صاف پانی،خیمے،ترپال، جوتے،گرم لحاف، فراہم کئے گئے جبکہ ایمبولینس ،میڈیکل ہیلتھ یونٹ اور رضاکار کی بڑی تعداد متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کررہے ہیں۔ سیلاب اور بارشوں سے بے گھرہونیوالے متاثرہ خاندانوں کو الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے پناہ گاہوں میں محفوظ کیا جارہا ہے۔