لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجینئر حارث ڈار نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو حقیقی اسلامی فلاحی پاکستان بنانے کیلئے علماء اکرام سمیت معاشرے کی تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ مرکزی مسلم لیگ ماہ رمضان میں اپنے کارکنان کی دینی و سیاسی حوالے سے تربیت کا اہتمام کرنے جارہی ہے۔ ہزاروں کارکنان کی رمضان المبارک میں ڈیوٹیاں لگا رہے ہیں۔ یونین کونسل سطح پر ٹیموں کو ترتیب دے رہے ہیں جو لوگوں کے گھروں میں سحری کا کھانا پہنچائیں گی۔ علماء اکرام سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی مساجد کو دینی و اخلاقی تربیت کا ادارہ بنائیں اور رمضان المبارک میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعاؤں کا لازم اہتمام کریں۔
ملک کو اسلامی فلاحی بنانے کیلئے تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے: حارث ڈار
Mar 02, 2024