تحفظ حرمین شریفین مسلمانوں کا اولین فریضہ: ہشام الٰہی، سعودی سفیر سے ملاقات

Mar 02, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر نے گذشتہ روز ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے صدر جمعیت اہل حدیث پاکستان کا سفارتخانے آنے پر ان کا استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن مدنی امیر جمعیت اہل حدیث کے پی کے بھی تھے۔ علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا تحفظ دفاع حرمین شریفین مسلمانوں کا اولین فریضہ ہے اس کے دفاع اور تحفظ کیلئے جب بھی ضرورت پڑی پاکستانی عوام سب سے آگے ہوں گے۔ سعودی عرب پاکستان کا ایک برادر محسن ملک ہے جس نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ سعودی عرب کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دوست نہیں ہو سکتے بلکہ وہ یہود و ہنود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے علامہ احسان الہی ظہیر شہید کو ان کی اسلام کیلئے پر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

مزیدخبریں