لاہور(خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی نے کہا پرتشدد رویئے معاشرے کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ کسی بھی مسئلہ پر عامۃ الناس کاخود سے فیصلے بہت خطرناک عمل ہے۔ اگر شہری شرعی لحاظ سے کوئی متنازعہ اموردیکھیں تو متعلقہ اداروں کے اطلاع دینی چاہیے۔ گزشتہ دنوں ایک خاتون کیساتھ پیش آنیو الا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا۔ تاہم عربی رسم الخط والا لباس نہیںپہننا چاہیے۔ انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے کہا انہوں نے کہا دینی وسیاسی رہنما پرتشدد رویئے اور انتہاپسندانہ سوچ کی حوصلہ شکنی کریں۔