غزہ، نومولود 9روز بعد  ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

Mar 02, 2024

مقبوضہ غزہ (این این آئی)غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے نومولود بچے کو 9 دن بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے، بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق نومولود بچہ 9 دن سے ملبے میں موجود تھا،ریسکیو عملے کو اطلاع ملنے پر فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے بعداسے صحیح سلامت نکال لیا گیا۔

مزیدخبریں