لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے میٹر ریڈرز کیلئے نئے موبائل فون کا ٹینڈر پاس کر دیا۔ یہ بات کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر نے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت ہونے والی فنکشنل ہیڈز کی میٹنگ میں بتائی۔کسٹمر سروسز ڈائریکٹر کے مطابق جلد ہی نئے موبائل فون میٹر ریڈرز کو فراہم کر دئیے جائیں گے۔