اچھرہ‘ ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی: قصور ‘بچہ زخمی ہونے پر ایس ایچ او معطل 

Mar 02, 2024

 لاہور،قصور(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) اچھرہ میں ظہور الٰہی انڈر پاس کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار35سالہ رضوان شدیدزخمی ہو گیا جسے ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے بعد سروسز ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔دوسری جانب ڈی پی او قصور نے 2روزقبل 13سالہ لڑکے کے ڈور پھرنے سے زخمی ہونے پر ایس ایچ او تھانہ صدر قصور کو معطل کر دیا۔ڈی پی او طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے اس سلسلے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جس علاقہ میں پتنگ بازی کا واقعہ رپورٹ ہوا ذمہ دارمتعلقہ ایس ایچ او ہو گا۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز خود فیلڈ میں موجود، گاڑیوں پر سیڑھیاں رکھ کر گشت کیا جا رہا ہے۔ پولیس اہلکار بڑی عمارتوں کی چھتوں سے معائنہ کے بعد پتنگ بازوں کا پیچھا کر رہے ۔ شہری حادثات سے بچنے کیلئے نوجوانوں اور بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔

مزیدخبریں