عزیر بلوچ اور 3 ساتھی 12 سال پرانے کیس میں بری

Mar 02, 2024

کراچی(این این آئی)کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ اور ان کے 3ساتھیوں کو 12 سال پرانے کیس میں بری کر دیا۔عدالت نے پولیس پر حملے کے 12 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عزیر بلوچ اور 3 ساتھیوں کو بری کیا ہے۔بری ہونے والے دیگر ملزمان میں ذاکر، غلام محمد اور محمد سالم عرف ملا نثار شامل ہیں۔

مزیدخبریں