پیپلزپارٹی نے سینٹ کی خالی نشستوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں 

لاہور+اسلام آباد ( نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ اراکین سینیٹ جو مختلف اسمبلیوں میں منتخب ہو چکے کی سینیٹ کی خالی نشستوں کے درخواستیں 3مارچ تک ارسال کی جائیں ،یہ درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے نام ہوں گی جن کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا بینک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے نام منسلک کیا جائے اور یہ درخواستیں 3مارچ تک بلاول ہائوس کراچی یا زرداری ہائوس اسلام کے پتہ ہائوس نمبر 8اسٹریٹ 19 ایف ایٹ ٹو پر ارسال کی جائیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں سینٹ کی 11نشستیں خالی ہوئی ہیں جن میں پنجاب کی 6، بلوچستان کی 3،سندھ کی 2اور اسلام آباد کی 1نشست شامل ہے جن پر الیکشن 14مارچ کو ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن