قومی اسمبلی اجلاس کی جھلکیاں 

Mar 02, 2024

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)قومی اسمبلی اجلاس کے افتتاحی سیشن کا دوسرا روز آٹھ گھنٹے سے زائد اجلاس جاری رہا۔سولہویں قومی اسمبلی کی پہلی تحریک سید نوید قمر نے پیش کی جو ایوان سے منظور ہو گئی ۔اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ایوان میںباری باری پولنگ ہوئی۔ نواز شریف آصف زرادری ،شہبا زشریف،حمزہ شہباز ووٹ ڈالنے ایوان میں آئے اور پھر ایوان سے چلے گئے ۔ قومی اسمبلی کے طویل اجلاس کے دوران اراکین کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہا ۔سبکدوش اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز کیجانب سے تمام اراکین قومی اسمبلی کو سونیئرز اور تحائف دیئے گئے۔ نئے اسپیکر سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ نے حلف کے بعد کرسی پر بیٹھ کر اجلاس کی کاروائی چلائی ۔اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے مابین گرماگرم تقاریر ہوئیں۔اجلاس اتوار دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

مزیدخبریں