شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی سے عام آدمی پس کر رہ گیا ہے جبکہ سفید پوش طبقہ اپنے اخراجات کرنے کی سکت نہیں رکھ پارہا آٹا، چینی اور اشیائے خوردنوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ، پٹرولیم مصنوعات گیس، بجلی کی قیمت میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔