گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صحت مند بچے،خوشحال پنجاب۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ویژن اور ہدایات پر پہلی اور منفرد ایٹ سیف کڈز کیمپین کا آغاز کردیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب گورنمنٹ نجیب میموریل ہائی سکول میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز نے آگاہی مہم کا افتتاح کیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کیمطابق ایٹ سیف کڈز کیمپین کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں صحت بخش خوراک کی آگاہی دی جائے گی۔ بچوں اساتذہ اور والدین کو آگاہی لڑیچر کیساتھ بینرز،چارٹس،بھی سکولوں میں آویزاںکیے گئے ہیں۔ سکول ایجوکیشن کے ساتھ سپیشل ایجوکیشن کے بچوں کے لیے خصوصی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ آگاہی مہم کا مقصد بچوں کو بچپن سے ہی غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی آگاہی دینا ہے۔ بچوں میں آئرن کی کمی پوری کرنے کے لیے 10/7mg آئرن روزانہ شامل کرنا ضروری ہے۔