قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا۔ اتحادی جماعتوں نے متقفہ امیدوار قائدن لیگ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی میں اتحادی جماعتوں کے 7 تجویز اور تائید کنندہ ہیں۔شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے مشترکہ طور پر سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے ،اس موقع پر اسحاق ڈار،خواجہ آصف،خورشید شاہ،احسن اقبال سمیت دیگررہنما موجود تھے ۔مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے قائدین سینٹ میں اسحاق ڈار کے چیمبر جمع ہوئے۔واضح رہے کپہ وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی آج دن دوبجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع ہوں گےجبکہ جانچ پڑتال اسپیکر آفس میں سہ پہر 3 بجے تک ہوگی۔