خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے حادثات کے نتیجے میں اب تک 17 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 13 گھروں کو جزوی اور 21 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برفباری اور لینڈسلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھلولنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ادھر مالم جبہ میں شدید برفباری سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیوکرلیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے سیاحوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔اس وقت پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لیے 25 فروری کو مراسلہ جاری کیا تھا۔
خیبر پختونخوا: بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے اب تک 17 افراد جاں بحق
Mar 02, 2024 | 16:32