لاہور میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خنک ہو گیا

Mar 02, 2024 | 19:31

ویب ڈیسک

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خنک ہو گیا۔

 لاہور میں موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا، بارش کے ساتھ ساتھ ہونے والی ژالہ باری نے لاہور کی فضاوں میں ایک مرتبہ پھر خنکی بڑھا دی۔ گرمی کے کپڑے نکالتے نکالتے شہریوں نے گرم کپڑے ایک مرتبہ پھر پہننے شروع کر دیئے۔

بتایا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں کینال روڈ، فیصل ٹاون، ایبٹ روڈ، قلعہ گجر سنگھ، دھرم پورہ میں اولے پڑے۔ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

مزیدخبریں