آپ نے چھوٹے چھوٹے کیڑے مکوڑے تو دیکھے ہوں گے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں ایک ایسا ریڑھ دار جانور بھی ہے جو ایک شہد کی مکھی سے بھی چھوٹا ہے۔
جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا، دنیا میں ایک ایسا ریڑھ دار جاندار بھی ہے جس کا حج ایک اوسط ناخن سے بھی چھوٹا ہے۔اس جاندار کا نام برازیلین فلی فراگ ہے، جس کی لمبائی 7 سے 8 ملی میٹر کی ہے جو اسے کرہ ارض پر موجود سب سے چھوٹا ریڑھ دار جانور بناتی ہے۔
سال 2011 میں برازیل کی یونیورسٹی آف سانتا کروز کے محقق مائیکرو سول نے اس چھوٹے مینڈک کو دریافت کیا تھا۔
یہ مینڈک اتنا چھوٹا ہے کہ باآسانی ایک سکے کے اوپر بیٹھ سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس چھوٹے سے مینڈک کی تصاویر سامنے آنے پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا.