سپین (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چودھری اکرم علی گل صدر مسلم لیگ ن کتلونیا ہوا اس اجلاس میں حاجی دلاور بٹ کی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر غوروخوض کیا گیا اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ حاجی دلاور حسین بٹ کی بحیثیت رکن مجلس عاملہ کی رکنیت ختم کر دی جائے۔ یہ اس وقت تک رکنیت ختم ہو گی جب تک وہ مسلم لیگ ن کو اپنا موقف بیان کرتے اس اجلاس میں دہشت گردی میں گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کے لئے فنڈ کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا تمام دوستوں نے فنڈ اکٹھا کرنے پر اتفاق کیا اس اجلاس میں چودھری اکرم علی گل اور مسلم لیگ (ن) کتلونیا مرکزی جنرل سیکرٹری میاں عابد قیوم، یوتھ ونگ سپین کے صدر راجہ اظہر احسان، بار سلونا کے صدر سفیر اکبر بھٹی ، ملک سلیم، چودھری افتخار، سکیورٹی ڈائریکٹر، سماجی کارکن میاں امتیاز حسین چودھری اکرم گجر نائب صدر مسلم لیگ ق سپین شامل ہوئے۔