میکسیکو میں گدھوں کے سالانہ دن کے موقع پررنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا ، گدھوں کی کیٹ واک بھی ہوئی۔

May 02, 2010 | 21:56

سفیر یاؤ جنگ
میکسیکو کے شہراوٹمبا میں گدھوں کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے میلے میں  ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پرگدھوں کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے کیلئے مختلف طریقوں سے سجایا گیا ۔ تقریب میں نہ صرف پولو میں استعمال ہونے والے گدھوں کی نمائش کی گئی بلکہ \\\"مس ڈونکی\\\" کا بھی مقابلہ کرایا گیا ۔ جس میں سب سے خوبصورت گدھے کو تاج پہنایا گیا ۔ واضح رہے کہ ساٹھ سال قبل اوٹمبا کے رہائشیوں نے گدھوں کی افادیت کے پیش نظر یکم مئی کو گدھوں کے سالانہ دن کے طور پرمنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزیدخبریں