جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم اننگ کے آغازمیں ہی اس وقت مشکلات کا شکار ہوگئی جب محمد عامرنے اپنے پہلے ہی اوورمیں بنگلہ دیشی اوپنر امرالقیس کو پویلین کی راہ دکھ دی۔بنگلہ دیش کو دوسرا نقصان اکتیس کے سکورپر تمیم اقبال کی شکل میں اٹھانا پڑا۔دو وکٹوں کے نقصان کے بعد محمد اشرفل اور شکیب الحسن نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے سکورکوایک سو بائیس رنز تک پہنچایا تاہم اس موقع پرمحمد سمیع نے یکے بعد دیگرے شکیب الحسن اور محمود اللہ کوآؤٹ کردیا۔ اگلے ہی اوور میں محمد اشرفل کے آؤٹ ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی جیت میں امیدیں بھی دم توڑگئیں اورمقررہ بیس اوورز میں بنگلہ دیش،سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سواکاون رنزبنانے میں کامیاب ہو سکی۔پاکستان کی جانب سے محمد سمیع تین وکٹیں لے کرسب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ دوکھلاڑیوں کومحمد عامر نے آؤٹ کیا۔آج پاکستان اپنا دوسرا اور اہم میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا۔
دفاعی چیمپئن پاکستان نے ٹوینٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کواکیس رنز شکست دے دی
May 02, 2010 | 21:59