اورکزئی ایجنسی اورجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں گیارہ شدت پسند ہلاک جبکہ تیرہ اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈبوری میں فورسزنے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پرشیلنگ کی۔ اس کارروائی میں نو شدت پسند ہلاک اوران کے دو ٹھکانے تباہ کردئیے گئے ۔ فورسزنے اورکزئی ایجنسی کے مکینوں کو تین دن میں علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے صدرمقام وانا کے نواحی علاقےجناتا میں فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تیرہ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد  سکیورٹی فورسزنے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دوشدت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ ادھر باجوڑ ایجنسی کے علاقہ خیرآباد اورعنایت کلے میں بعض شر پسند عناصر کی جانب سے  آج مزید دوسکولوں کو بارودی مواد سے اڑادیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن