موٹو جی پی چیمپئن شپ کی سپینش گراں پری میں ہونڈا رائیڈر ڈینی پیڈروسا آج پول پوزیشن سے ریس کا آغاز کریں گے

سپین کے جیریز سرکٹ پر ہونے والی ریس کے کوالیفائنگ مرحلے میں ڈینی پیڈروسا نے ایک منٹ اور انتالیس اعشاریہ دو صفر سیکنڈز کے وقت کےساتھ پول پوزیشن حاصل کی۔ سپین ہی جارج لورینزو ایک منٹ اور انتالیس اعشاریہ چار آٹھ سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پریکٹس مرحلے میں سرفہرست رہنے والے آسٹریلیا کے کیسی سٹونر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دفاعی چیمپئن اٹلی کے ویلنٹینو روزی چوتھی پوزیشن حاصل کر سکے۔ سپینش موٹو جی پی کی فائنل ریس آج ہو گی

ای پیپر دی نیشن