بھارت: مادھوری گپتا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

May 02, 2010

سفیر یاؤ جنگ
نئی دہلی (اے ایف پی + آن لائن ) پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی سفارت کار مادھوری گپتا کو میں 14 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ نئی دہلی کی عدالت نے پولیس کو مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ پولیس اس سے قبل مادھوری گپتا کو ریمانڈ میں رکھنے کے باوجود کوئی معلومات نہ نکلوا سکی۔ مادھوری گپتا کو گذشتہ روز نئی دہلی کی ہزاری کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ ادھر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وشنو پرکاش کا کہنا ہے کہ مادھوری گپتا دوران تفتیش تعاون کر رہی ہے۔ جبکہ گپتا کے وکیل جوگیندر داہیا کا موقف ہے کہ ان کی موکلہ کو جان بوجھ کر اس مقدمہ میں پھنسایا گیا‘ آئندہ ہفتے ضمانت کے لئے درخواست دائر کریں گے۔
مزیدخبریں