ایسٹوریل ¾ پر تگیز موٹو جی پی کا پہلا پریکٹس سیشن اطالوی رائیڈر نے جیت لیا

ایسٹوریل (این این آئی) پرتگیز موٹو جی پی کا پہلا پریکٹس سیشن اطالوی رائیڈر مارکو سائمن سیلی نے جیت لیا۔ ایسٹوریل میں ہونیوالی پرتگیز موٹو جی بائیک ریس کے پہلے پریکٹس سیشن میں سائمن سیلی کی بائیک تیسرے ٹرن پر حادثے کا شکار ہوئی لیکن انہوں نے فورا ہی دوسری بائیک کے ساتھ ریس میں شامل ہو کر مقررہ فاصلہ ایک منٹ 37 اعشاریہ چھ چھ تین سیکنڈز میں طے کر کے جیت لیا۔ ورلڈ چیمپئن اسپینش رائیڈر جارج لورینزو یاماہا ٹیم کی جانب سے دوسرے اور ڈینی پیڈروسا تیسرے نمبر پر رہے۔ شام میں ہونیوالی پریکٹس میں جاپان کے یوکی تاکاشی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایک سو پچیس سی سی کلاس میں اسپینش رائیڈر نیکو ٹیرول فاتح رہے۔

ای پیپر دی نیشن