اسامہ بن لادن کی ہلاکت پرامریکہ میں جشن، لوگوں کی بڑی تعداد وائٹ ہاؤس کے باہرجمع خوشیاں منارہی ہے۔

القاعدہ کےسربراہ کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی امریکہ میں لوگوں کی بڑی تعداد وائٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوگئی۔ لوگوں نے اسامہ کی ہلاکت پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ امریکہ کے نعرے لگائے۔ انہوں نے ہاتھوں میں امریکی پرچم اٹھارکھے تھے جبکہ اس موقع پر آتشبازی بھی کی گئی۔ امریکیوں نےاسامہ بن لادن کی ہلاکت کودہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب خود کو زیادہ محفوظ تصور کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن