ڈیرہ بگٹی میں تخریب کاروں نے دو گیس پائپ لائنوں کودھماکہ خیزمواد سےاڑا دیا جس کےنتیجےمیں مختلف کنوؤں کو گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

May 02, 2011 | 05:32

سفیر یاؤ جنگ
پیرکوہ اورلوٹی میں نامعلوم افراد نے آٹھ آٹھ انچ قطر کی دو گیس پائپ لائنیں دھماکے سے تباہ کردیں جس کے باعث کنواں نمبرنو اورسترہ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ گیس کے اخراج کوروکنے کے لئے سوئی پلانٹ سے سپلائی منقطع کردی گئی ہے۔اوجی ڈی سی ایل کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام چوبیس گھنٹوں میں مکمل کرکے گیس کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔
مزیدخبریں