اسامہ بن لادن کی موت کی دنیا بھر کی دہشت گرد تنظمیوں کے لئے بڑا دھچکا ہے ۔ پاکستانی دفترخارجہ

May 02, 2011 | 06:10

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایبٹ آباد میں براہ راست آپریشن کیا جس میں اسامہ بن لادن جاں بحق ہوگئے۔ امریکی فورسز نے اپنی پالیسی کے مطابق کارروائی کی جس کےتحت امریکہ اسامہ بن لادن کا پتہ چلنے پر براہ راست ایکشن کرنے کا مجاز تھا، آپریشن کی کامیابی کے بعد امریکی صدر باراک اوباما نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور مبارکباد دی ۔اسامہ بن لادن کی موت سے دنیا بھر خصوصاً پاکستان میں دہشگردی میں کمی آئے گی۔ دفترخارجہ کے مطابق چند برسوں میں پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں پانچ ہزار سکیورٹی اہلکارشہید جبکہ تیس ہزار سے زائد معصوم شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج، پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت سمیت پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔
مزیدخبریں