چارسدہ میں تھانے کے قریب مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق اورسات زخمی ہوگئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کے علاقے تھانہ عمرزئی کے قریب مسجد میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق اور سات خمی ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کرملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ دھماکے کی آوازدور، دور تک سنی گئی جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ای پیپر دی نیشن