لاہور کے علاقے کاہنہ نو میں بصارت سے محروم افراد کے لئے کمپلیکس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں سیاست کے بجائے دہشت گردی، مزاروں پر حملوں اورامن عامہ کی مجموعی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن سے متعلق آگاہ نہیں تھے، وفاقی حکومت کو اس کارروائی کے محرکات کی وضاحت کرنی چاہیے اور عوام کو بتانا چاہیے کہ یہ آپریشن مشترکہ طور پر ہوا ہے یا اکیلے امریکہ نے کیا۔
اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے لے کرآج تک آئی سی ایل سکینڈل جیسے کئی کیسز سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن اپنی انتہا پر ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ تقریب میں شرکت سے پہلے این آئی سی ایل سکینڈل کے متاثرین کو مدد کی یقین دہانی کرا کے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ
پاکستان کو قائد کا پاکستان بنانا ہے تو ملک سے ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کے اندر دو پاکستان بن گئے ہیں۔ شہباز شریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے ٹرسٹ کے لئے دوکروڑ اور اپنے خاندان کی جانب سے پچاس لاکھ روپے عطیے کا اعلان کیا۔