تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کو مارا جا چکا ہے تو امریکہ اب پاکستان اور افغانستان کی جان چھوڑ دے۔

May 02, 2011 | 10:27

سفیر یاؤ جنگ
سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چونتیس ہزار پاکستانی شہری مارے جا چکے ہیں اورمجموعی طور پراب تک ملک کا اڑسٹھ ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ڈرون حملوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین خودکش دھماکے کرکے پاکستانی قوم سے بدلہ لے رہے ہیں، اسامہ مارا جا چکا ہے توامریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم کردے، عمران خان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی اسلام آباد کے قریب موت سے پاکستان کی اتنی بدنامی نہیں ہوئی جتنی حکمرانوں کی کرپشن سے ہورہی ہے، قاف لیگ اور پیپلزپارٹی کے اتحاد کے بارے میں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں جماعتیں اقتدارکے لئے اکٹھی ہوئی ہیں
مزیدخبریں