پينٹا گون نےاعتراف کيا ہے کہ پاکستان ميں نيٹو سپلائی روٹس کی بندش سے افغانستان سے امريکی فوج کے انخلاء کا عمل متاثر ہوگا۔

May 02, 2012 | 15:04

سفیر یاؤ جنگ
پينٹاگون کی طرف سے کانگريس کو بھجوائی گئی رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ پاکستان امريکہ کے شديد دباؤ کے باوجود نيٹو سپلائی روٹ کھولنے کے لئے تيار نہيں. نيٹو سپلائی روٹس کی بندش کے سبب پاکستان ميں بڑی تعداد میں فوجی آلات پھنسے ہوئے ہيں جس کی وجہ سے اتحادی اور افغان فوج کو شديد پريشانی کا سامنا ہے جبکہ اس صورت حال کے باعث افغان فورسز فوجی آلات خصوصاً گاڑيوں کی کمی جیسی مشکلات سے بھی دوچار ہیں. پينٹا گون کے مطابق سپلائی روٹس کی بندش اسٹريٹجک تشويش کا معاملہ ہے جو آئندہ تين برسوں کے دوران افغانستان سے امريکی فوج کے انخلاء کے عمل کو بھی متاثر کرے گا۔
مزیدخبریں